22 جولائی 2014 - 08:30
نواز شریف کے مشیر طارق فاطمی امریکہ روانہ

خارجہ امور میں پاکستانی وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی پاکستان اور امریکہ کے درمیان موجود اختلافات کو کم کرنے کےلئے امریکہ روانہ ہوگئے ہيں۔

ابنا: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ طارق فاطمی واشنگٹن دورے کے موقع پر امریکی وزارت خارجہ ، وزارت دفاع اور وہائٹ ہاؤس کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان لاہور میں دوپاکستانی شہریوں کے قتل میں سی آئی اے کی جاسوسی سمیت قبائلی علاقوں پر ڈرون طیاروں کے حملوں اور پاکستان کے علم میں لائے بغیر اس ملک میں بن لادن کے خفیہ ٹھکانوں پرامریکہ کےحملے کے بارے میں اختلافات ہیں۔ طارق فاطمی کے دورہ امریکہ کے ساتھ ہی پاکستانی وزيراعظم نواز شریف بھی سعودی عرب کے دورے پرروانہ ہوگئے ہيں۔ نوازشریف دوطرفہ مسائل کے سلسلے میں گفتگو کےساتھ ہی مشرق وسطی کے حالات بالخصوص غزہ، شام اور عراق میں اعلی حکام سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

.......

/169